دنیا کر کٹ میں ٹی ٹونٹی کر کٹ کے بعد اب ٹی ٹین کر کٹ بھی کھیلی جائیگی
دنیا کر کٹ میں ٹی ٹوئنٹی کر کٹ کے بعد اب ٹی ٹین کر کٹ بھی کھیلی جائیگی، متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین کرکٹ لیگ(10،10اوورز) کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں شاہد آفریدی، سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ، کرس گیل، کمار سنگاکارا اور دیگر انٹر نیشنل کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ٹیم پنچابیز، ٹیم پختونز، ٹیم مراٹھا، ٹیم بنگالز، ٹیم لنکنز، ٹیم سندھیز اور ٹیم کیرالائٹس شامل ہیں۔ سابق پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی ٹیم پختونز کی قیادت کریں گے۔ ٹیم پختونز کے مالک حبیب خان کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں کیوں کہ ان کی ٹیم کی قیادت عظیم کرکٹر شاہد آفریدی کر رہے ہیں اور ایونٹ میں پختونز فل ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ میں کھیلے جانے والے میچز 10 اوورز پر محیط ہوں گے جس کا دورانیہ تقریبا 90 منٹ ہو گا۔ ایونٹ کا آغاز ممکنہ طور پر 21 دسمبر کو ہو گا جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ تمام میچز شارجہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹین کرکٹ لیگ کے صدر شجی الملک کا کہنا ہے کہ انہیں اس لیگ سے خاصی توقعات وابستہ ہیں اور وہ کافی پرجوش ہیں کیوں کہ اس لیگ سے کرکٹ میچ کا دورانیہ بھی 90 منٹ تک محدود ہوجائے گا جیسا کہ فٹبال اور دیگر کھیلوں میں ہوتا ہے۔شجی الملک نے کہا کہ اس لیگ میں لوگوں کو تیز رفتار اور ایکشن سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب کہ اس لیگ کو جنوبی ایشیا کے شائقین کو مد نظر رکھ کر پلان کیا گیا ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی نیلامی جلد متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی اور امید ہے کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچا بھرا رہے گا۔

Comments
Post a Comment